دوران پرواز کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر لائسنس معطل‘ پائلٹس کو انتباہ
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کو خبردار کیا ہے کہ آج سے دوران پرواز سگریٹ نوشی لائسنس معطل کرنے کا سبب بن سکتی ہے
لاہور (نیوز رپورٹر )ذرائع کے مطابق طیارے میں سگریٹ یا الیکٹرانک سگریٹ کی ممانعت ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کو انتباہ جاری کیا ہے کہ دوران پرواز کاک پٹ میں سگریٹ نوشی کر نیوالے کپتان اور فرسٹ آفیسر کے لائسنس معطل کئے جاسکتے ہیں۔سی اے اے کے ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ نے اس حوالے سے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔