لاہورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

لاہورسمیت ملک کے مختلف  علاقوں میں آج بارش کا امکان

لاہور،اسلام آباد،کے پی کے اورشمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ آج بارش کا امکان ہے

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،نارووال، لاہور ،فیصل آباد، میانوالی ،سرگودھا ، بھکر ،لیہ، ملتان، بہاولپور،بہاولنگراورڈی جی خان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔خیبرپختونخوا ،بلوچستان اورسندھ کے بعض اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلو د رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں