پشاورمیں چینی 110 روپے کلو

 پشاورمیں چینی 110 روپے کلو

ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی اور فی کلو قیمت 110 روپے تک جا پہنچی ۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت سب سے زیادہ 110 روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد (وقا ئع نگار خصوصی) جبکہ لاہور، کراچی،اسلام آباد، راولپنڈی،کوئٹہ اورحیدر آباد میں چینی100روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہی ہے ۔ اسی طرح سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،ملتان ،سرگودھا اوربہاولپور میں 95 روپے ، سکھر ،لاڑکانہ 95 روپے ،فیصل آباد93 روپے ، بنوں96 روپے اور خضدار میں چینی کی قیمت سب سے کم 92 روپے تک فی کلو ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت10 روپے ،حیدر آباد8 روپے ،لاہور ،سرگودھا ،بہاولپور اورلاڑکانہ 5،5 روپے ،کوئٹہ4 روپے ،فیصل آباد ،ملتان اورسکھر 3،3 روپے جبکہ گوجرانوالہ اور خضدار میں 2 روپے فی کلو تک بڑھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت2.88روپے بڑھ کر95.67روپے فی کلو ہوگئی جبکہ گزشتہ سات ہفتوں میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 15.09روپے کا اضافہ ہوا۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت95.67 روپے ، کم از کم قیمت 92 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت110 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں