پاکپتن:بہشتی دروازہ 5 روز کیلئے کھولنے کی استدعا مسترد

پاکپتن:بہشتی دروازہ 5 روز  کیلئے کھولنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے پاکپتن دربار کا بہشتی دروازہ بند کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے بہشتی دروازہ 2روز کیلئے کھولنے کا اقدام درست قرار دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) عدالت نے بہشتی دروازے کو 5روز کے لیے کھولنے کی استدعا کو مسترد کردیا۔ جسٹس جواد حسن نے حضرت بابا فریدؒ گنج شکر دربار کے سجادہ نشین دیوان حامد سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے عرس کی تقریبات میں 5 روز کیلئے بہشتی دروازہ کھولنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکومتی ایس او پیز کے مطابق بہشتی دروازہ 2 روز کیلئے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں