پی ٹی اے کاٹک ٹاک سے رابطہ،فحش،قابل اعتراضات مواد بلاک کرنے کی ہدایت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ٹک ٹاک کمپنی کو پاکستان میں دکھائے جانے والے فحش، غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کو بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے ٹک ٹاک سے رابطہ کیا ہے ۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو ہدایت کی ہے کہ مواد کی مانیٹرنگ اور اسے اعتدال پر رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے بصورت دیگر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔