75سال بعد بھی حق مہر نہ ملنے پر 90 سالہ خاتون کا سپریم کورٹ سے رجوع
75سال بعد بھی حق مہر نہ ملنے پر 90سالہ خاتون نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، پشاور کی درخواست گزار خاتون سعیدہ سلطان کے وکیل نے کہاکہ میری موکلہ کا حق مہر 3 کنال 10 مرلے تھا، زمین نام ہونے کے باوجود قبضہ نہیں مل سکا، خاتون کا شوہر انتقال کرچکا، فیصلے حق میں ہونے کے باوجود اجرا کے معاملے میں جعلی رپورٹ پیش کی گئی،عدالت نے کہا کہ اجرا کے معاملے کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں یا درخواست خارج کر سکتے ہیں جس پر ضعیف العمر خاتون نے سو چنے کیلئے مہلت طلب کی تو عدالت نے مزید سماعت نومبر تک ملتوی کر دی، میڈیا سے گفتگو میں سعیدہ سلطان نے کہا کہ 15سال کی عمر میں شادی ہوئی، اب 90سال کی ہوگئی ہوں،اب تک حق مہر نہیں ملا،اب اگر سیشن کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تو کیا 200 سال کی عمر میں انصاف ملے گا؟