مانگا منڈی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گن مین قتل
مانگا منڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کاشف کے گن مین کو قتل کردیا
لاہور (خبر نگارسے ) تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کا رہائشی محمد بلال عرصہ دراز سے کاشف کے ہاں گن مین تھا ، گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کے مطابق مقتول بلال نے اشتہاری ملزم شمیر کی موجودگی کی اطلاع دی تھی ، شبہ ہے کہ اسی نے بلال کو قتل کیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش مردہ خانے منتقل کردی اور مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔