آصف زرداری کی طبیعت پھر بگڑ گئی
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت پھر بگڑ گئی ہے
کراچی (سٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق آصف زرداری بخار اور بلڈ پریشر کے علاوہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہیں۔ نجی اسپتال سے ماہرین کی ٹیم بلاول ہاؤس پہنچ گئی ہے ۔ ٹیم چیک اپ کے بعد طے کرے گی کہ انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑے گا یا گھر ہی پر علاج کیا جائے گا۔