لگژری گاڑیوں کے ڈیلرکا80کروڑ کا فراڈ ،بیرون ملک فرار
متعدد افراد سے رقم ہتھیائی، گلبرگ، غالب مارکیٹ و دیگر تھانوں میں مقدمات
لاہور (خبر نگا رسے )لاہور میں لگژری گاڑیوں کا ڈیلر 80کروڑ کا فراڈ کر کے فرار ہوگیا،مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف گاڑی پورشے کے ڈیلر ابوزر بخاری نے متعددافرادسے 80کروڑروپے سے زائد رقم لی اور بیرون ملک فرار ہوگیا، متاثرہ افرادنے تھانہ غالب مارکیٹ، گلبرگ، سرورروڈ اورنصیرآبادمیں مقدمات کرائے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سے معاونت کی درخواست کردی ہے ، نام انٹرپول کی لسٹ میں شامل کرنے کیلئے د ستاویزات تیارکی جارہی ہیں ، ابتدائی تحقیقات سے پتا چلاکہ ملزم پہلے دبئی پھر لندن گیا۔