پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کے ٹو سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کے ٹو سر کرلی

سرمائی مہم کے دوران دوسری بلندترین چوٹی پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا رسی ٹوٹنے پربلغاریہ کاکوہ پیماکھائی میں گر کر ہلاک، پاک فوج نے لاش نکالی

سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے کے ٹو سرکرلی ،سرمائی مہم جوئی کے دوران دنیاکی دوسری بڑی چوٹی سرکرکے پاکستانی پرچم لہرادیاگیا،دریں اثنا لا پتا کوہ پیما کی لاش نکال لی گئی،بلغاریہ کا کوہ پیما اٹاناس گریجو سکا کیمپ 3پر رسی ٹوٹنے کے باعث برفانی کھائی میں گرکر ہلاک ہوا،کوہ پیما کی لاش پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرکے ذریعے سکردو پہنچا دی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق کوہ پیما کیمپ 3 سے بیس کیمپ جاتے ہوئے رسی ٹوٹ جانے کی وجہ سے گہری برفانی کھائی میں جا گرا تھا ، اسے نیپالی ٹیم نے تلاش کر کے نکالنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی تھی جس پر پاک فوج سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی گئی ،قبل ازیں کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کے فیصلہ کن مرحلے میں علی سدپارہ، ساجد سدپارہ اور جون سنوری جب بوٹل نیک پر پہنچے تو 17 غیر ملکی کوہ پیما واپس بیس کیمپ روانہ ہوگئے تھے ،یادرہے کہ رواں سال ہلاک غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں