سید عطاء المہیمن بخاری انتقال کرگئے
مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ ابن امیر شریعت سید عطاء المہیمن بخاری طویل علالت کے بعد گزشتہ روزانتقال کر گئے
لاہور (خبرایجنسیاں)سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت پیر جی نے پوری زندگی دین متین کی خدمت اور تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر کام کیا۔ حضرت پیر جی امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے آخری فرزند تھے ، انکا دنیا سے چلا جانا سانحہ عظیم ہے ۔ ا نکی نماز جنازہ آ ج بروز اتوار صبح گیارہ بجے قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان سٹیڈیم میں ادا کی جا ئیگی ۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمو دقریشی نے سید عطاالمہیمن بخاری کے انتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک دیندار اورنیک انسان تھے ،انکی وفات سے خطہ ایک نامور ایک عالم دین سے محروم ہوگیاہے ۔