پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کا بڑا کارنامہ
پاکستان کوہ پیما اسد علی میمن نے براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی کو دنوں کے بجائے گھنٹوں میں سر کرلیا ہے
ڈوڈوما(سپورٹس ڈیسک) لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن نے اپنا وعدہ پورا کردیا اور براعظم افریقہ کی بلند ترین ماؤنٹ کیلی منجیرو صرف چودہ گھنٹے میں سر کرلی۔ماونٹ کیلی منجیرو کی اونچائی 5,895 میٹر ہے ،کوہ پیماں کو یہ چوٹی سر کرنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں، اس کے ساتھ ہی اسدعلی میمن ریکارڈ وقت میں چوٹی سر کرنیوالے واحد ایشیائی اور پاکستانی بن گئے ۔