میڈیکل انٹری ٹیسٹ ، STEPریگولر سیشنز کا کل سے آغاز

میڈیکل انٹری ٹیسٹ ، STEPریگولر سیشنز کا کل سے آغاز

تیاری کیلئے وقت کی کمی کے باعث طلبہ کو فوری رجسٹریشن کرانے کی ہدایت پنجاب گروپ آف کالجز کا شاندا ر نتائج کیلئے پروگرام ،3سال سے پہلی پوزیشن

لاہور (سٹاف رپورٹر )یو ایچ ایس کی جانب سے میڈیکل کالجز اور یو نیورسٹیز کے لئے NMDCAT, LNMDCAT and LNMDCAT (with NUMS)انٹری ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، یہ ٹیسٹ31 اگست سے شروع ہوں گے ۔STEP کی جانب سے ان تمام انٹری ٹیسٹ کے لئے ریگولر سیشنز کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا، تیاری کے لئے وقت کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے طالب علموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ STEP ریگولر سیشنز میں داخلے کے لئے فوری طور پر admissions.step.pgc.edu پر آن لائن رجسٹریشن کروا ئیں یا اپنے قریبی پنجاب کالج سے رابطہ کریں، STEPپاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک ، پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے 3سال قبل شروع کیا گیا انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا پروگرام ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد طالب علموں کو میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے ،لئے جانے والے انٹری ٹیسٹ کی بھرپور انداز میں تیاری کروانا اور شاندار نتائج کو یقینی بنانا ہے ۔ STEP پروگرام کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح 2020 میں بھی STEP پروگرام کے طالب علموں نے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ میں پہلی پوزیشنز حاصل کیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے NMDCAT نتائج میں پہلی پوزیشن STEP کے طالب علم ہی حاصل کر رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں