پی ٹی آئی نے احتساب و انصاف کو دفن کر دیا،سراج الحق

پی ٹی آئی نے احتساب و انصاف کو دفن کر دیا،سراج الحق

ظالم اشرافیہ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ،بیروزگاری اور غربت گھر گھر ناچ رہی ، عرب ممالک سمیت عالم اسلام افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرے :گفتگو

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر مافیاز ملک و قوم کو لوٹ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے احتساب و انصاف کو قبر کھود کر دفن کر دیا۔ وزیراعظم نے قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ ظالم اشرافیہ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ،بے روزگاری اور غربت گھر گھر ناچ رہی ۔ دورس اثرات کی حامل ملکی مفاد سے ہم آہنگ خارجہ پالیسی مرتب کرنی ہوگی۔ حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ افغانستان میں اسلامی حکومت کو تسلیم کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کرے اور امریکا اور یورپی طاقتوں کی طرف نہ دیکھا جائے ۔ ایک پر امن اور اسلامی افغانستان پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کی ضرورت ہے ،افغانستان میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد جاری رہنی چاہیے ،افغان طالبان اور پرانے مجاہدین مل کر مضبوط اور مستحکم حکومت بنائیں،وہاں موجود زمینی حقائق اور جمہورکی آواز کو تسلیم نہ کرنا بڑا ظلم اور اسے دوبارہ غیر مستحکم کرنا ہوگا،عرب ممالک سمیت عالم اسلام افغانستان میں طالبان کو تسلیم کرے ۔مستقبل میں پاک افغان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں