مہنگائی میں اضافہ،آٹا، چینی، گھی سمیت22اشیا مہنگی

مہنگائی میں اضافہ،آٹا، چینی، گھی سمیت22اشیا مہنگی

10اشیا کی قیمتیں کم ،سالانہ مہنگائی 14اعشاریہ 33فیصد پر ،ادارہ شماریات

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ،این این آئی) مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 1.31 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ،وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ مہنگائی 14 اعشاریہ 33 فیصد پر پہنچ گیا ،ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، زندہ مرغی کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے کلواضافہ ہوگیا ،بیس کلو آٹے کا تھیلا 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوگیا،آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1234 روپے تک پہنچ گئی،چینی کی فی کلو قیمت 1 روپیہ 32 پیسے اضافے کے ساتھ108.43 روپے کلو ہو گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 5 روپے اضافے کے ساتھ175 روپے سے زائد ہو گئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1869 روپے سے مہنگا ہو کر 1917 روپے کا ہو گیا،گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 7 روپے 95 پیسے مہنگا ہو کر 870 روپے 29 پیسے کا ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز،ٹماٹر ،دال مونگ،دال چنا کی قیمت کم ہوگئی، دودھ،خشک لکڑی سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں