آبادی میں اضافہ ، ملکی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا :صدر علوی

آبادی میں اضافہ ، ملکی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا :صدر علوی

ہیلتھ ورکرز علما تولیدی صحت سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کریں ، خطاب

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آبادی میں بڑے پیمانے پر اضافے سے ملکی وسائل پر دباؤ بڑھ رہاہے ، آبادی میں اضافے کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں بین الاقوامی پار ٹنرز کو ساتھ لے کر چلیں گے ، ہیلتھ ورکرز اور علما کرام شرح آبادی میں اضافہ اور تولیدی صحت سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کریں ، تما م فریق آبادی سے متعلق ایکشن پلان کے تحت مقررہ اہداف کے حصول کے لئے اقدامات کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں ملکی آبادی میں خطرناک اضافے سے متعلق فیڈرل ٹاسک فورس کے پانچویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید و دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ،وزارت قومی صحت نے آبادی سے متعلق فیڈرل ٹاسک فورس کے چوتھے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلی پریذ نٹیشن دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں