ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور انمٹ ثبوت:مریم نواز

ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور انمٹ ثبوت:مریم نواز

ہرلفظ پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ، دنیا کی کوئی عدالت انکو جھٹلا نہیں سکتی ، جواب تو دینا پڑے گا، ٹویٹ

لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کے حوالے سے کہا کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نہ ہی انہیں چھپا سکتے ہیں۔مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، دنیا کی کوئی عدالت ان کو نہیں جھٹلا سکتی ہے ، حساب اور جواب تو دینا پڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں