کھاد بحران جاری،فی تھیلا قیمت3ہزار، بلیک میں فروخت

کھاد بحران جاری،فی تھیلا قیمت3ہزار، بلیک میں فروخت

سرکاری نرخ1768روپے ، کسانوں کو دیئے گئے نمبرز بند،انتظامیہ تماشائی ، وزیراعلیٰ ،وفاقی سیکرٹری، چیف سیکرٹری کے احکامات نظرانداز، نوٹس کا مطالبہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پنجاب میں کھاد کا بحران جاری، کھاد کا تھیلا بلیک میں 2500سے 3000روپے میں فروخت ہونے لگا،تھیلے کا سرکاری ریٹ 1768روپے ہے ،کسانوں کی جانب سے دئیے گئے نمبر پر رابطے کیے گئے لیکن کوئی جواب نہ ملا ،ضلعی انتظامیہ چند ایک مقاما ت پر ایکشن کر کے خاموش ہو گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی سیکرٹری اورچیف سیکرٹری کے 5اجلاس ہوئے ، اجلاسوں میں دئیے گئے احکامات پر عملدرآمد کی بجائے صرف اچھی کارکردگی کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے حکم دیا کھاد کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز فیلڈ میں نکلیں،کھاد کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آنی چاہئے ۔چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے کہاکہ یوریاکھاد کی 1768روپے فی بوری سے زائدقیمت پر فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فرٹیلائزر کمپنیوں سے ڈیلرز کو کھاد کی سپلائی کی مکمل نگرانی کی جائے ،نا جائز منافع خوری کرنے والوں کی دکانوں کو سر بمہر کر دیا جائے مگرکسی ہدایت پرعمل نہ ہوسکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں