ڈالر کی قدرمیں کمی سونا250روپے مہنگا

ڈالر کی قدرمیں کمی  سونا250روپے مہنگا

سعودی عرب سے ملنے والے 3ارب ڈالر کے مثبت اثرات پاکستانی روپے پر پڑنے لگے

کراچی (بزنس رپورٹر ) جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر29پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے تک سستاہوگیا ،ادھر فی تولہ سونا250روپے مزید مہنگاہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 29پیسے کی کمی سے 176.47روپے پر آگیا ،اسی طرح ایک روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر177.70روپے کا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق یورو 1.50روپے کی کمی سے 199.50روپے کا ہوگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ 235روپے پر بدستور برقرا ررہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں