مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے  گانا گانے کی ویڈیو وائرل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے ، نیوز ایجنسیاں ) جنید صفدر لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی نجی ایئر لائن سے پاکستان پہنچی ہیں۔ شادی کی خوشی میں تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔حمزہ شہباز نے تقریب میں" سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں" گانا گنگنایا ، یہ بھی گانا گایا کہ "ہمیں تم سے پیار کتنا " یہ ہم نہیں جانتے ۔ مریم بھی حمزہ کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ مریم کی جانب سے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔مریم نواز نے "تم دینا ساتھ میرا، او ہمنوا " گانا گایا، تاہم ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں