ملکی برآمدات میں سائنس و ٹیکنالوجی کا حصہ بڑھایا جائے گا، شبلی فراز

ملکی برآمدات میں سائنس و ٹیکنالوجی  کا حصہ بڑھایا جائے گا، شبلی فراز

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے سرکاری خبررساں ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انوویشن پالیسی ملک کی ترقی کا ماسٹرپلان ہے ۔

 ملک صرف ٹیکسٹائل پر انحصار نہیں کرسکتا، ملکی برآمدات میں سائنس و ٹیکنالوجی کا حصہ بڑھایا جائے گا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تمام اداروں کو فعال بنایا جارہا ہے تاکہ وہ اپنی استعداد کے مطابق کام کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا استعمال ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں