آزاد عدلیہ نہ ہونے کا زیادہ نقصان پیپلزپارٹی کا ہوا :بلاول

آزاد عدلیہ نہ ہونے کا زیادہ  نقصان پیپلزپارٹی کا ہوا :بلاول

لاڑکانہ ( نیوز ایجنسیاں ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ نہ ہونے کا ملک میں سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی کا ہوا ہے ۔

اگر ملک میں ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں مل سکتا تو عام آدمی کو کیسے انصاف ملے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداروں اور پیپلزلائرفورم کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا ۔

نوڈیرو میں ہونے والی ملاقات میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور ، اعجاز جاکھرانی، جمیل سومرو، خورشید جونیجو، مرتضی وہاب، سہیل انور سیال اور اعجاز لغاری موجود تھے ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایل ایف کی حمایت سے جیتنے والے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے عہدیداروں کو مبارک باداور ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔بلاول نے کہا کہ وکلا برادری نے ہر دور میں پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ جمہوری جدوجہد کی ہے ،بھٹو قتل کیس کا ریفرنس آج تک التوا کا شکار ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں