سانحہ مری، 4افسروں کی معطلی ،تحقیقات کیلئے پنجاب کا وفاق کو خط

سانحہ مری، 4افسروں کی معطلی ،تحقیقات کیلئے پنجاب کا وفاق کو خط

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )سانحہ مری ،پنجاب حکومت نے چار افسران کو معطل کرکے انکوائری کے لئے وفاق کو خط لکھ دیا ۔پنجاب حکومت نے وفاقی سیکرٹری کابینہ اور وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا ہے۔

 جس میں کہا گیا سابق کمشنر راولپنڈی گلزار شاہ، سابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی ، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی، سابق اے ایس پی مری احمد شاہ کو معطل کرکے انکوائری کی جائے ، پنجاب حکومت نے چاروں افسران کی خدمات ،انکوائری رپورٹ اور چارج شیٹ  وفاق کے سپرد کردیں۔

خط میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں سفارشات منظور کرکے ان افسران کو معطل کرکے سول سروس رولز 2020کے تحت کارروائی کی سفارش کی ہے ۔ قبل ازیں افسران کو پنجاب حکومت او ایس ڈی کرچکی ،وفاق کے افسران کو پنجاب حکومت معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتی صرف پنجاب حکومت وفاقی افسران کو او ایس ڈی کرسکتی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں