شب معراج :رات بھر عبادت ، خصو صی دعائیں

شب معراج :رات بھر  عبادت ، خصو صی دعائیں

لاہور (نیوز ایجنسیاں)لاہور سمیت ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، شب معراج کی مناسبت سے رات عبادت کرنے میں گزاری گئی۔

چھوٹی بڑی مساجد میں نوافل ادا کئے گئے اور اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، علما اور خطبا نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سفر معراج کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی،مساجد میں عبادت کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،جس کے بعد فرزندان اسلام نے شب معراج کی مناسبت سے روزہ رکھا، ادھر حکومت سندھ نے آج بروز منگل شب معراج کے حوالے سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں