’’ڈیجیٹل شہری کے فرائض اور ذمہ داریوں‘‘پر سیمینار آج ہوگا

’’ڈیجیٹل شہری کے فرائض اور ذمہ داریوں‘‘پر سیمینار آج ہوگا

لاہور (سٹاف رپورٹر ) ڈیجیٹل میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ‘‘ڈیجیٹل شہری کے فرائض اور ذمہ داریوں ’’کے عنوان پر سیمینار آج 28 جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا ،

 اس سیمینار کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کام کرنے والے تمام اداروں کے ذمہ داران کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس پرڈیجیٹل دنیا کے لئے اصول و ضوابط ،چیلنجز و مواقع،ضابطہ اخلاق پر تفصیلی غورکیا جائے ۔جوبھی آن لائن دنیا میں باقاعدگی سے شرکت کرتا ہے وہ کسی حد تک ایک ڈیجیٹل شہری ہوتا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل شہریت کے بارے میں کوئی قانونی ضابطہ یا عام فہمی نہیں اور اس کے قواعد اور توقعات زیادہ تر خود ضابطگی پر منحصر ہیں۔یہی وہ مقام ہے جہاں آپ جیسے لیڈر ابھرتے ہیں۔ سول سوسائٹی تنظیم رہنما کی حیثیت سے یہ آپ کا ایک کردار ہوتا ہے کہ اچھی ڈیجیٹل شہریت کو فروغ دیں اور آن لائن مثبت شرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔

محض اچھی ڈیجیٹل شہریت کے نظریہ کو فروغ دینے سے ہی لوگ اس کے بارے میں زیادہ گہرائی سے سوچنے پر مجبور ہوسکتے ہیں اور شاید مزید جاننے کے خواہشمند بن سکتے ہیں۔ مزید برآں ڈیجیٹل میڈیا پر معلومات کی افراتفری کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے ؟دنیا کے بہت سے ممالک سوشل میڈیا سے متعلق ضابطے اور قوانین بنانے پر غور کر رہے ہیں لیکن یہ ضوابط کیا ہو سکتے ہیں؟ پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کا سکوپ کیا ہے اور چیلنجز کیا ہیں ؟ ڈیجیٹل نیٹ ورکس کا خود احتسابی کا میکنزم کیا ہونا چاہئے ؟ ان تمام پہلوئوں پر تفصیلی غوروخوض کیا جائے گا ،نامورصحافیوں’یوٹیوبرز’ ویب سائٹ مالکان’ ویب ٹی وی چینلز کے نمائندگان’ ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ سیمینار میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت و افادیت’ ڈیجیٹل میڈیا کے بہترین استعمال اور در پیش چیلنجز اور مسائل کے حل بارے نامور سپیکرز گفتگو کرینگے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں