یکم جولائی سے پٹرول کی فی لٹر قیمت270روپے ہونیکا امکان

 یکم جولائی سے پٹرول کی فی لٹر قیمت270روپے ہونیکا امکان

کراچی(سٹاف رپورٹر )حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل پر 11فیصد جی ایس ٹی اور5روپے فی لٹر لیوی عائد کرنے کی صورت میں ڈیز ل کی فی لٹر قیمت315اور پٹرول کی فی لٹر قیمت270روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔

آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کے موجودہ نرخوں کے اعتبار سے یکم جولائی سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں4جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں18روپے تک اضافے کا امکان ہے ،جس کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت237روپے اور ڈیز ل کی فی لٹر قیمت 281روپے تک پہنچ سکتی ہے ،تاہم اگر حکومت یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات پر 11فیصد جنرل سیلز ٹیکس اور 5روپے لٹر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس صورت میں پٹرول کی فی لٹر قیمت270روپے اور ڈیزل کی قیمت315روپے فی لٹر تک پہنچ سکتی ہے ،تاہم اس حوالے سے آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اور لیوی عائد کرنے کا فیصلہ حکومتی صوابدید پر ہے ۔ 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں