ووٹ کاسٹ نہ کرنے کیلئے 40کروڑ کی آفر ہوئی، ن لیگی ایم پی اے سنبل حسین
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی سنبل حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں 40 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تاکہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کریں۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سنبل حسین کا کہنا تھا کہ انہیں 40 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی تاکہ وہ 24 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کریں اور غیر حاضر رہیں۔