2021-22 میں 12ارب27کروڑڈالرقرض واپس

2021-22 میں 12ارب27کروڑڈالرقرض واپس

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاکستان نے مالی سال2021-22کے دوران مجموعی طور پر12ارب27کروڑ20لاکھ ڈالر قرض واپس کر دیا۔ اقتصادی امور دویژن کی جانب سے جاری گئی فارن اکنامک اسسٹنس رپورٹ برائے جولائی 2021 تا جون2022 میں بتایا گیا ہے۔

 کہ پاکستان نے غیر ملکی کمرشل بینکوں کو5ارب15کروڑ20 لاکھ ڈالر کی اصل قرض کی اقساط اور 35کروڑ70لاکھ ڈالر مالیت کے سود کی ادائیگی مکمل کر لی ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر مالیت کے بانڈ کی اصل قرض کی رقم اور58کروڑ70لاکھ ڈالر سود ادا کیا۔ آئی ایم ایف کو ایک ارب ایک کروڑ41لاکھ ڈالر قرض کی اقساط اور14کروڑ ڈالر سود دیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کو 84کروڑ51لاکھ ڈالر قرض اور 15کروڑ ڈالر سود ادا کیا گیا۔ عالمی بینک کو68کروڑ31لاکھ ڈالر قرض اور 25کروڑ10لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔ اسلامی ترقیاتی بینک کو 53کروڑ30لاکھ ڈالر قرض 2کروڑ80لاکھ ڈالر سود دیا گیا۔ چین کو 36کروڑ50لاکھ ڈالرقرض اور 13کروڑ60لاکھ ڈالر سوددیا گیا۔ سعودی عرب کو 12کروڑ20لاکھ ڈالر اور 7کروڑ30لاکھ ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔ جاپان کو 19کروڑ30لاکھ ڈالر کاقرض اور3کروڑ60لاکھ ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔ فرانس کو 10کروڑ60لاکھ ڈالر کا قرض اور2کروڑ8لاکھ ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔ جرمنی کو 5کروڑ10لاکھ ڈالر قرض اور70لاکھ ڈالر سود جبکہ دیگر ممالک کو 29کروڑ10لاکھ ڈالرقرض اور 12کروڑ40لاکھ ڈالر سود کی ادائیگی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں