ایک ہی گیم ہے عمران خان کو مائنس کیا جائے :شیخ رشید

ایک ہی گیم ہے عمران خان کو مائنس کیا جائے :شیخ رشید

راولپنڈی( نیوز ایجنسیاں ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ایک ہی گیم ہے عمران خان کو مائنس کیا جائے ،آنے والا الیکشن ون وے الیکشن ہے ،رانا ثنا اللہ چور ہے ڈاکو ہے ،میری گرفتاری ہوئی تو میں خوش ہوں گا ،جیل میرا سسرال ہے ۔

 لال حویلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے میٹنگ  ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پنڈی والے نسلی اور اصلی ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ عمران خان کو سمجھاؤں گا محسن نقوی ہمارے لیے نہیں نواز شریف کے لیے لایا گیا ہے ، سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمیں محسن نقوی پر وقت ضائع نہیں کرنا ،یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مزید مقبول ہوگا اور قبولیت کی طرف چلا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ لال حویلی کبھی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ٹکرائی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جیل میں ہوگا تو کسی کا باپ بھی اس کے خلاف جلسہ نہیں کرسکے گا،بھوکے مرجائیں گے لیکن ملک کے اثاثے نہیں بیچنے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول کو اور شہباز شریف کے گندے کپڑے بیچ دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہا ہوں کہ پاکستان میں خانہ جنگی دیکھ رہا ہوں ،77وزراء ہیں لوگوں کے پاس دینے کو بل بھی نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں