کوہاٹ:اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، بین الاضلاعی سمگلر گرفتار
کوہاٹ(نمائندہ دنیا) پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گلشن آباد چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا اور بین الاضلاعی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطاق پکڑے گئے اسلحے میں 180 بندوقیں، 100 بٹ اور ہتھیاروں کے پرزے شامل ہیں۔ گرفتار سمگلر سمیع اللہ کا تعلق پشاور سے ہے ۔ اسلحہ جنوبی اضلاع اور بعد ازاں وزیرستان سمگل کیا جارہاتھا۔ تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار سمگلر نے ہتھیار سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا۔