ملیکہ بخاری کی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

ملیکہ بخاری کی جوڈیشل کمپلیکس  کے باہر پولیس اہلکاروں سے  تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اور زبردستی اندر جانے کی کوشش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملیکہ بخاری مسلسل پولیس اہلکار کے ساتھ بحث کر رہی ہیں اور اندر جانے کی کوشش میں ہیں، اسلام آباد پولیس کا اہلکار کہتا ہے کہ آپ اندر نہیں جا سکتیں جس پر ملیکہ بخاری کافی غصے میں آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آپ عوام کے محافظ ہیں جس پر اہلکار جواب دیتا ہے کہ جی حفاظت ہی کر رہے ہیں۔ملیکہ بخاری نے کہا کہ آپ انٹری بلاک کر رہے ہیں، لوگوں کو ذلیل کر رہے ہیں، عمران خان کے وکلاء کو اندر نہیں جانے دے رہے ، میں سابق رکن اسمبلی ہوں تمیز کرو۔ پولیس اہلکار ملیکہ بخاری کی بات تحمل سے سنتا ہے اور کہتا ہے کہ اچھا میڈم لیکن آپ اندر نہیں جا سکتیں، آپ اپنے آپ کو کنٹرول کریں، جس پر ملیکہ بخاری جواب دیتی ہیں کہ تم اپنے آپ کو کنٹرول کرو، میرے ساتھ ایسے بات مت کرو، تمہاری وردی پر بیج تمیز کرنے کیلئے لگائے گئے ہیں، جس پر اہلکار کہتا ہے کہ میڈم آپ اوور ایکٹ کر رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں