رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی شروع

 رمضان پیکیج کے تحت مفت  آٹے کی فراہمی شروع

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرخصوصی رمضان پیکیج پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ، وزیر اعظم آفس کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں آٹے کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی۔

 جس کے تحت تمام غریب خاندانوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا ملے گا، 25شعبان سے 25 رمضان تک ہر غریب خاندان کو آٹے کے تین تھیلے ملیں گے ، یاد رہے کہ وزیراعظم نے رمضان پیکیج پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی ،وزیراعظم دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں