مردم شماری :تحفظات دور کرنے کیلئے صوبوں کو 12ارب جاری

مردم شماری :تحفظات دور کرنے  کیلئے صوبوں کو 12ارب جاری

اسلام آباد (آئی این پی )مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری کر دئیے گئے ،ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کے مطابق 12 ارب روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا۔

 تمام صوبوں کو مردم شماری کے انتظامات کیلئے فنڈز کی دوسری قسط کا اجرا کیا گیا ، مردم شماری میں صوبوں کو تین مراحل میں پیسوں کا اجرا کیا گیا جس میں لاجسٹک انتظامات یعنی ہائرنگ آف وہیکلز، ٹریننگ چارجز اور ریمونریشن چارجز کیلئے پیسوں کا اجرا کیا جا رہا ہے ۔ اس مد میں صوبہ سندھ کو 92 کروڑ 89 ہزار روپے کا ہائرنگ آف وہیکلز کی مد میں اجرا کیا جا رہا ہے ، اسی طرح بلوچستان کو 43 کروڑ روپے ، خیبر پختونخوا کو تقریباً 64 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار کا اجرا کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کو بھی پیر تک 1 ارب 88 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے جا ری ہونگے ،مردم شماری کے عمل کی شفافیت اور منظم مانیٹرنگ کیلئے چیف سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کی رسائی دے دی گئی ، مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کے ذریعے بلاک لیول تک آبادی، گھرانے ، جیو ٹیگنگ کے ساتھ کوریج کی کارکردگی اور شمار کنندہ کے کام کی کارکردگی دیکھی جا سکتی ہے جو کہ کسی بھی صورت پہلے ممکن نہ تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں