آواران :کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی،7افراد جاں بحق

آواران :کار  سیلابی  ریلے  میں  بہہ  گئی،7افراد  جاں  بحق

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے جھاکے قریب کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی،7افراد جاں بحق ہوئے ،کار میں سوار 7افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین ،3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں کار میں 8 افراد سوار تھے ،ایک شخص کی تلاش جاری ہے ۔

 کار سوراب سے آواران جارہی تھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے آٹھ افراد کے جاں بحق 

ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنایا جائے محکمہ موسمیات کی جانب سے موسمی صورتحال کی پیش گوئی کے مطابق ٹریول ایڈوائزری جاری کی جائے انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے سفر کرنے والے لوگوں کی رہنمائی کی جائے ،وزیر اعلی ٰنے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے تمام ڈپٹی کمشنر وں کو موسم کی شدت سے متعلق بروقت آگاہی فراہم کر ے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں