ٹاؤن شپ سمیت دیگر علاقوں میں ڈاکے ، شہری لاکھوں سے محروم

ٹاؤن شپ سمیت دیگر علاقوں میں ڈاکے ، شہری لاکھوں سے محروم

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطا بق ڈاکو سرور روڈ کے علا قہ میں ناصر سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے کی نقدی ،موبائل فو ن اور دیگر سا ما ن ، ٹاؤن شپ کے علا قہ میں جمشید کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4لا کھ 65ہزار،فیصل ٹاؤن کے علا قہ میں تنویر کی فیملی سے 3لا کھ50ہزار،سمن آباد کے علا قہ میں وقار کی فیملی کو یرغمال بنا کر 1لا کھ ، گجر پورہ  میں عابد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ60ہزار، برکی میں سلیم کے گھر سے اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4لاکھ 65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے ۔ بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکو ندیم سے 3لا کھ ، لوئر مال میں کاشف سے 3 لاکھ کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین کر فرار ہو گئے ۔دوسری طرف نصیر آباد، فیصل ٹاؤن ،نشتر کالونی، ماڈل ٹاؤن، ڈیفنس، لاری اڈا، مصطفی ٹاؤن، ہنجروال سے گاڑیاں اورلاری اڈا، مانگا منڈی ، کاہنہ ، اچھرہ ، مزنگ ، لوئر مال ، بھا ٹی گیٹ اور سند ر سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں