بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 11.59 فیصد کمی:ادارہ شماریات:سونا 1100 فی تولہ اور ڈالر ایک روپے مہنگا

بڑی  صنعتوں  کی  پیداوار  میں  11.59  فیصد  کمی:ادارہ  شماریات:سونا  1100 فی  تولہ  اور  ڈالر  ایک  روپے  مہنگا

اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،بزنس رپورٹر،آن لائن،این این آئی)ادارہ شماریات نے موجودہ مالی سال لارج سکیل مینوفیکچرنگ (بڑے صنعتی اداروں)کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ جولائی تافروری کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کمی ہوئی،فروری 2023 میں سالانہ بنیادوں پر پیداوار میں 11.59 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

 دوسری طرف ملکی زرمبادلہ مارکیٹوں میں پیرکو ڈالرکی قدر میں اضافہ کارجحان رہا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک رو پیہ مہنگاہوکر288روپے کاہوگیا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر31پیسے کے اضافے سے 284.71روپے پرجاپہنچاجبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں1100روپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری گاڑیوں کی پیداوار میں 38.59 فیصد ،مشینری اور دیگر سازوسامان کی پیداوار میں بھی 49 فیصد کمی رہی، تمباکو 20.42 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 14.03 فیصد ،لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 68.65 فیصد، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں3.37 فیصد،کیمیکلز4.84، فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں7.77 فیصد، فارماسوٹیکلز شعبے میں 22.41 فیصد، آئرن و سٹیل مصنوعات میں 3.89 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری فوڈ 1.95 اور مشروبات شعبے کی بھی پیداوار میں 6.14 فیصد کی کمی ہوئی۔ادھر فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک رو پیہ مہنگاہوکر288روپے کاہوگیا،تاہم یوروایک روپے کمی سے 314روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے مہنگاہوکر356روپے پرجاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا5ڈالرکے اضافے سے 2008ڈالر فی اونس کاہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نر خ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100روپے کے اضافے سے 2لاکھ17ہزار100روپے اوردس گرام 943روپے اضافے سے 1لاکھ86ہزار128 روپے کاہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 40روپے کی کمی سے 2530روپے ہوگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں