نقل کا ہائی ٹیک طریقہ،سمارٹ چشمے کرایے پر دستیاب

 نقل کا ہائی ٹیک طریقہ،سمارٹ چشمے کرایے پر دستیاب

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جہاں طلباء امتحانات میں نقل کرنے کیلئے سمارٹ چشمے کرائے پر لے رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق، چینی مارکیٹ پلیس ‘شیان یو’ پر یہ سمارٹ چشمے 40 سے 80 یوآن تک کرائے پر مل رہے ہیں۔ یہ سمارٹ چشمے خاص طور پر انگریزی اور ریاضی کے امتحانات میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں کیمرے ، آڈیو فیچرز اور جدید ٹیکنالوجی ہوتی ہے ، جو طلباء کو امتحانی سوالات دیکھ کر فوراً جواب مہیا کر دیتی ہے ۔طلبہ ان عینکوں کے ذریعے سوالنامے کو سکین کرتے ہیں، جس کے بعد اے آئی سسٹم فوری طور پر انگریزی اور ریاضی جیسے مشکل مضامین کے جوابات عینک کے اندر لگی چھوٹی سکرین پر ظاہر کر دیتا ہے ۔یہ سمارٹ گلاسز عام نظر آنے والی عینکوں جیسے ہی ہوتے ہیں، لیکن ان میں چھپے ہوئے کیمرے ، آڈیو سسٹم اور مصنوعی ذہانت کے جدید ماڈلز موجود ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں