شہباز گل کی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی

شہباز گل کی درخواست  واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی

لاہور (کورٹ رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ، فل بینچ نے غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی ، عدالتی حکم پر ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب پولیس عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار شہباز گل عدالتی حکم کی روشنی میں امریکا چلے گئے ہیں اس دفعہ کسی نے رکاوٹ نہیں ڈالی۔ چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہباز گل کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں