طورخم بارڈر :کوئلہ کی گاڑی سے ممنوعہ سامان برآمد، ڈرائیور گرفتار
خیبر(نمائندہ دنیا)طورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ نے کارروائی کے دوران کوئلہ کی گاڑی سے ممنوعہ اشیا اور سامان برآمدکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
افغانستان سے پاکستان میں داخل
ہو نے والی گاڑی سے خشک دودھ 575 کلو، سپاری 938 کلو، شیرہ ساز 20 کلو قبضے میں لے لیا گیا ، ممنوعہ اشیاکی کل مالیت 11،339،500 ہے ، گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے ۔