کچے میں حملے کا منصوبہ ناکام،لاٹھانی گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک

کچے میں حملے کا منصوبہ ناکام،لاٹھانی  گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یارخان، کوٹلہ دیوان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے حملہ کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ،فائرنگ کے تبادلہ میں لاٹھانی گینگ کا خطرناک کارندہ ہلاک، اسلحہ برآمد، ہلاک ڈاکو علی نواز لاٹھانی سنگین مقدمات میں مطلوب اور کچے میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔

 علاوہ ازیں راجن پور میں کچے کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے 53 ویں روز پولیس نے کچے کا 24 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ کلیئرکرا کے ڈاکوؤں کی درجنوں پناہ گاہیں اور کمین گاہیں تباہ کر دیں۔پولیس کیلئے شاہد علی لنڈ کی کمین گاہیں اہم ٹارگٹ ہیں ،شاہد علی لنڈ دہشت گردوں اور ڈاکوئوں کی کمین گاہوں کا گڑھ اور اسکے حواری اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں جو پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں