بھارتی میڈیا ، خفیہ ایجنسی را اور دہشتگردوں کاگٹھ جوڑ بے نقاب

بھارتی میڈیا ، خفیہ ایجنسی را اور دہشتگردوں کاگٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد (اے پی پی)بھارتی میڈیا،خفیہ ایجنسی را اور بلوچستان میں موجود دہشت گردوں کاگٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری پہلے سے جاری بھارتی سازشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

 رپورٹس کے مطابق مودی سرکار بلوچستان کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پرپروپیگنڈا کے لیے بھارتی صحافیوں کواستعمال کر رہی ہے اور بھارتی صحافی منیش رائے کے دہشت گردوں سے ہمسایہ ملک میں موجود سہولت کاروں کے ذریعے رابطوں کاانکشاف بھی ہوا ہے ۔ منیش رائے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کرنل اشوک سے براہ راست رابطے میں ہے جو را کے بلوچستان ڈیسک کا انچارج ہے ۔ بھارتی صحافی منیش رائے کی طرف سے بلوچستان کے پرامن نوجوانوں کو بہکانے اور امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے مختلف پمفلٹس اور تربیتی دستاویزات کو پروپیگنڈا مواد کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ منیش رائے نے کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے گوہرام بلوچ، کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے گلزار امام شمبے اور حربیار مری سمیت دہشتگردوں کی دیگر اعلٰی قیادت کے انٹرویوز بھی کئے ہیں ، وہ ہمسایہ ملک میں موجود دہشت گرد گروپوں کے سہولت کار عبدالجبار کریم زئی عرف راج کے ذریعے انٹرویو حاصل کرتا ہے ،عبدالجبار کریم زئی بھارت اور بلوچ دہشت گردوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور مالی معاونت حاصل کرتا ہے ، را سے رابطو ں کے لئے اسکا خفیہ نام راج دفتر ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں