انشورنس کمپنیاں صحت و زراعت میں خدمات کو وسعت دیں :صدر

انشورنس کمپنیاں صحت و زراعت میں خدمات کو وسعت دیں :صدر

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انشورنس کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحت اور زراعت کے شعبوں میں اپنی خدمات کو وسعت دیں اور عوام تک رسائی بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔

قومی معیشت میں انشورنس سیکٹر کا حصہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے ، تیزی سے نمو حاصل کرنے کے لئے عوامی سطح پر بہتر تشخص اجاگر اور آگاہی فراہم کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں  وفاقی انشورنس محتسب سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام \'\'انشورنس سیکٹر کی ترقی میں محتسب کا کردار\'\'کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر نے کہا حکومت سوشل سیفٹی نیٹ، سرکاری شعبہ میں صحت کی خدمات کی فراہمی، قدرتی آفات اور حادثات کی صورت میں معاوضے کی شکل میں سماجی تحفظ اور امداد فراہم کر رہی ہے لیکن ملک کی پوری آبادی کوفائدہ پہنچانے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ،تیزی سے ترقی کرتی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے عوام کی انشورنس تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے جبکہ عوام کی شکایات اور فیڈ بیک کے لئے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں ،قبل ازیں وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر خاور جمیل نے ایف آئی او سیکرٹریٹ کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ شکایت کنندگان کو فراہم کردہ مالیاتی ریلیف کا حجم 2019 میں 410 ملین روپے تھا جو بڑھ کر 2022 میں 2.54 ارب روپے ہوگیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں