صرف5کروڑکابجٹ،راولپنڈی کازچہ وبچہ ہسپتال پھرلٹک گیا

صرف5کروڑکابجٹ،راولپنڈی کازچہ وبچہ ہسپتال پھرلٹک گیا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)راولپنڈی میں 200 بستروں کے زچہ وبچہ ہسپتال کی تعمیر کا وفاقی حکومت کا منصوبہ آئندہ مالی سال 2023-24 میں بھی مکمل ہونا ممکن نہیں رہا۔ وزارت خزانہ نے نئے بجٹ میں اس منصوبے کیلئے صرف 5 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

 گزشتہ 3 سال میں 

 زچہ وبچہ ہسپتال کی تعمیر پر 90 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں اور عمارت کی تعمیر 80 فیصد مکمل ہوچکی ہے ۔ مشینری اور آلات کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد بجٹ کی ضرورت ہے ۔ رواں مالی سال 2022-23 میں اس منصوبے کیلئے 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے تاہم کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی۔ وزارت قومی صحت کو گزشتہ مالی سال 2021-22 میں ایک ارب 63 کروڑ روپے سے زائد بجٹ ملا تھا ۔ آلات اور مشینری کی خریدای کیلئے کمپنیوں سے ٹینڈ رز بھی طلب کئے گئے تھے تاہم وزارت قومی صحت نے ٹینڈرز اور خریداری کاعمل روک دیا تھا ۔اس ہسپتال میں زچگی کے علاوہ خواتین کے کینسر، دل، جگر اور دیگر امراض کا علاج بھی کیا جائے گا۔ نوزائیدہ بچوں کیلئے این آئی سی یو سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں