دہشتگردی کے26واقعات،14 میں افغان شہری ملوث:وزیر داخلہ

دہشتگردی کے26واقعات،14 میں افغان شہری ملوث:وزیر داخلہ

اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے اکثر واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والا خودکش دھماکا ’’ تذکرے ‘‘ پر آئے ہوئے افغان شہری نے کیا تھا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یقین ہے کہ میانوالی کے افسوس ناک واقعہ میں بھی افغان شہری ہی ملوث ہوگا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہونے والے 26 واقعات میں سے 14 میں افغان شہری ملوث ہیں۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ 4 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افراد پاکستان سے واپس جا چکے ہیں، پاکستان سے 2 لاکھ  96 ہزار افراد از خود واپس گئے لیکن ایسا تاثر دیا گیا کہ سب کو ہم پکڑ کر واپس بھیج رہے ہیں، ہم پاکستان کو ایک طریقہ کار میں لانا چاہتے ہیں۔ سرحدی علاقہ چمن میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے ایک ہفتہ میں میکنزم بنا لیں گے ، کاروبار میں آسانی اور فریقین کے لئے آسانی پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ موبائل اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں کافی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں