توہین عدالت کیس :آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ برقرار

توہین عدالت کیس :آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ برقرار

لاہور، راولپنڈی ( کورٹ رپورٹر، خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کے وارنٹ بحال رکھے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد نے قیصرہ الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ، عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کے وارنٹ بحال رکھے عدالت نے لکھا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کو تحریری حکم کی کاپی ارسال کی جائے اور وہ اس معاملے میں عدالتی معاونت کے لئے کوئی افسر مقرر کرے ،مزید کہا گیا کہ شک ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو دائرہ کار کا غلط مشور دیا گیا۔ ان کے بار بار وارنٹ گرفتاری اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ۔ عدالت مزید سماعت 18دسمبر کو کرے گی۔نیب راولپنڈی کی ٹیم نے صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی ۔ تفتیش کانفرنس روم میں 40 منٹ تک کی گئی ۔موضع تخت پڑی کی زمین سے متعلق سوالات پوچھے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں