تولہ سونا 800روپے مہنگا ڈالر کی قدر میں مزید 3پیسے کمی

 تولہ سونا 800روپے مہنگا ڈالر کی قدر میں مزید 3پیسے کمی

کراچی(خبر ایجنسیاں)ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان جاری ہے ۔ جمعرات کو انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر3پیسے کی کمی سے 284 روپے 11 پیسے رہی۔

 اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 285 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔سونے کی قیمت میں جمعرات کومعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مسلسل 2 روز کمی کے بعدملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں