سردی، انتخابات ملتوی کرنیکا مؤقف درست نہیں:الیکشن کمیشن

سردی، انتخابات ملتوی کرنیکا  مؤقف درست نہیں:الیکشن کمیشن

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کا موقف درست نہیں، ملک میں سکیورٹی سے متعلق صورتحال تسلی بخش ہے ۔

 الیکشن کمیشن میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام ہو گئیں، ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی سے متعلق موقف میں کوئی دم نہیں۔ یاد رہے الیکشن کمیشن میں انتخابات ملتوی کرنے کی متعدد درخواستیں دائر کی گئی تھیں، زیادہ تردرخواستوں میں سردی اور سکیورٹی صورتحال کو جواز بنایا گیا تاہم الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے فروری میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں