غیرملکی ایئرلائنز میں ڈیمانڈ کے مطابق کھانے کی فروخت

غیرملکی ایئرلائنز میں ڈیمانڈ کے مطابق کھانے کی فروخت

لاہور (محمد علی رانا سے )پاکستان ایوی ایشن سے منسلک لو بجٹ غیر ملکی ایئر لائنوں نے مسافرو ں کو دوران سفر کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کی قیمت وصول کرنا شروع کر دی ۔

ایوی ایشن رولز کے مطابق جو ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز مسافرو ں کی ٹکٹس میں دوران سفر کھانے پینے کے اخراجات شامل نہیں کر تیں وہ مسافرو ں سے کھانے پینے کی اشیا ڈیمانڈ کے مطابق فروخت کر کے پیسے وصول کر سکتی ہیں ،ذرائع کے مطابق رواں برس تین غیر ملکی ایئر لائنز جن میں الجزیرہ ایئر لائن لاہور سے کویت ،ایئر عربیہ ایئر لائن شارجہ ،راس الخیمہ ،فلائی دبئی ایئر لائن لاہور   کراچی اسلام آباد سے دبئی کے کرائے میں مسافرو ں سے کھانے پینے کے اخراجات وصول نہیں کر رہیں ،تینوں ایئر لائنز دوران سفر مسافر کی ڈیمانڈ پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرتی ہیں ،مسافر کریڈٹ کارڈ ،بینک اے ٹی ایم کارڈ یا نقدی ملکی وغیر ملکی کرنسی میں بھی بل ادا کر سکتا ہے ،اس کے مقابلے میں قومی ایئر لائن مسافر وں کو ملکی وغیر ملکی سفر کے دوران کھانے پینے کی اشیا ٹکٹ میں وصولی کے بعد فراہم کر تی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن پاکستان میں کیٹرنگ کی سہولیات ان کے مقررہ معیار کے مطابق نہ ہونے پر اپنے مقررہ سٹیشن سے ہی اضافی کھانا لیکر جہاز پاکستان بھیجنا پسند کر تی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں