ہزار کا جعلی نوٹ کیسے پہچانیں ؟ سٹیٹ بینک نے طریقہ بتادیا

ہزار کا جعلی نوٹ کیسے پہچانیں ؟ سٹیٹ بینک نے طریقہ بتادیا

کراچی(آئی این پی)سٹیٹ بینک نے 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ کو پہنچاننے کا آسان طریقہ بتاتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ زیر گردش ہونے کی خبروں کے بعد سٹیٹ بینک نے عوام کی آگاہی کے لئے خصوصی ویڈیو جاری کردی۔

 جس میں 1 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ کو پہنچانے کا طریقہ بتایا گیا ہے ۔یہ نوٹ مخصوص کاغذ سے بنایا گیا ہے ، جسے چھونے پر منفرد احساس ہوتا ہے ۔واٹر مارک کے حوالے سے بتایا کہ نوٹ کے سامنے کی جانب قائد اعظم کی تصویر کا واٹر مارک دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر کے نیچے بھی ایک ہزار روپے کا واٹر مارک درج ہے ۔حفاظتی دھاگہ آر پار دیکھنے پر عمودی نظر آتا ہے ، اس پٹی پر نوٹ کی مالیت بھی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ آر پار نظر آنے والے ہندسے سے متعلق بتایا کہ اوپر کی جانب نوٹ کی مالیت ٹکڑوں میں نظر آتی ہے اور روشنی میں دیکھنے سے پوری مالیت واضح ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں