پی ٹی آئی امیدواروں کا اعلان،شیخ رشید سے ناطہ ختم،ن لیگ کی ق لیگ،ایم کیو ایم سے شراکت نہ رہی:استحکام پارٹی اپنے امیدوار لے آئی

پی ٹی آئی امیدواروں کا اعلان،شیخ رشید سے ناطہ ختم،ن لیگ کی ق لیگ،ایم کیو ایم سے شراکت نہ رہی:استحکام پارٹی اپنے امیدوار لے آئی

لاہور (سیاسی رپورٹر سے ،کورٹ رپورٹر، خصوصی نیوز رپورٹر،نیوز رپورٹر)تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں قومی اسمبلی اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سے ناطہ ختم کرتے ہوئے ان کے حلقوں میں بھی امیدوار نامزد کردئیے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کی این اے 56میں حمایت کا وعدہ کیاتھا لیکن گزشتہ روز اس وقت نئی صورتحال سامنے آئی، جب پی ٹی آئی نے ان کے مقابلے میں اپنے امیدوار نامزد کردئیے ،تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہناہے کہ ترمیم شدہ نئی لسٹ آسکتی ہے اور پی ٹی آئی شیخ رشیداحمد کو سپورٹ کرسکتی ہے ۔تحریک انصاف نے لاہور میں یاسمین راشد ، عالیہ حمزہ ، میاں اظہر ، لطیف کھوسہ ، سلمان اکرم کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ریحانہ ڈار معروف صحافی ایاز امیر اور امتیاز عالم ، عمر ایوب کو بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملک گیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر بونیر سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے ۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں سے دس حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چار حلقوں سے امیدواروں کا اعلان ہونا باقی ہے ۔پنجاب اسمبلی کیلئے بھی ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

پی ٹی آئی امیدوارں کی مکمل فہرست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور

قومی اسمبلی: عالیہ حمزہ،وسیم قادر، لطیف کھوسہ،افضل عظیم ،ضمیر ایڈووکیٹ،کرامت کھوکھر،یاسمین راشد

 صوبائی اسمبلی :یاسر گیلانی،جنید رزاق، محمد خان مدنی،غلام محی ا لدین دیوان، قیصر سہیل بٹ ،نعمان مجید ، بلال اسلم بھٹی ، علی امتیاز وڑائچ ،حافظ فرحت عباس ، یوسف علی ،مہر شرافت علی ، عظیم اللہ خان ، یوسف میو ، امیر بھٹی ،خالد محمود گجر ،عامر بشیر گجر ،میاں محمود الرشید ، ہارون اکبر ، میاں اسلم اقبال ،مہر واجد ،

 راولپنڈی 

 قومی اسمبلی :سیمابیہ طاہر، راجہ بشارت، شہریار ریاض، تیمور مسعود، کرنل اجمل صابر اور طارق عزیز بھٹی 

صوبائی اسمبلی:شبیر اعوان ،جاوید کوثر،چودھری امیر افضل،اعجاز خان ،راجہ راشد حفیظ،چودھری اصغر،تنویر اسلم 

اسلام آباد 

قومی اسمبلی:شعیب شاہین،علی بخاری اور عامر مغل 

فیصل آباد 

 قومی اسمبلی :علی افضل ساہی، رائے حیدر کھرل، افتخار رسول گھمن، ملک عمر فاروق، ڈاکٹر ناصر جٹ، علی سرفراز ، صاحبزادہ حامد رضا 

صوبائی اسمبلی:جنیدافضل ساہی،احمدمجتبیٰ ،عمیروصی ظفر، اکرم چودھری ،شہیرداؤدبٹ،نورشاہد،فاروق ارشد،عادل پرویزگجر،رائے احسن،جاویدنیازمنج،راناآفتاب احمدخاں،حسن ذکانیازی،بشارت علی ڈوگر،اسدمحمود،امیرشہبازاعوان،لطیف نذرگجر،شیخ شاہدجاوید، اسماعیل سیلا،رانابابرایڈووکیٹ ،خیال احمدکاسترو

قصور

قومی اسمبلی : عظیم زاہد لکھوی،سدرہ فیصل

صوبائی اسمبلی:مہر سلیم ، شاہد مسعود، اسلم ڈوگر،میاں جمیل ثنا،رانا الماس

شیخوپورہ 

قومی اسمبلی:بریگیڈیئر (ر)راحت امان اللہ بھٹی، علی اصغر منڈا، خرم منج

صوبائی اسمبلی:عمر افتاب ڈھلوں،خرم اعجاز چٹھہ، ابوذر چدھڑ،اعجاز بھٹی،طیب راشد،وقاص مان،شبیر گاڑھی،سرفراز ڈوگر

گوجرانوالہ 

 قومی اسمبلی :بلال اعجاز 

صوبائی اسمبلی:ناصر چیمہ،حسن اقبال ،ڈاکٹر سہیل چیمہ، علی وکیل ،میاں ارقم خان

سیالکوٹ 

قومی اسمبلی :مبشر اعوان ایڈووکیٹ، ریحانہ امتیاز ڈار، امجد علی باجوہ اور علی اسجد 

صوبائی اسمبلی:سعید بھلی،عمر جاوید گھمن،مہر کاشف،احسن عباس،منور گل،وقاص افتخار،جمشید غیاث

چکوال 

 قومی اسمبلی :معروف صحافی ایاز امیر اور محمد رومان احمد 

صوبائی اسمبلی :علی ناصر بھٹی،راجہ طارق،حکیم نثار احمد،کرنل (ر)سرخرو

میانوالی 

قومی اسمبلی :جمال احسن خان اور عمیر خان نیازی 

صوبائی اسمبلی:امین اللہ خان،احمد خان بھچر ،ملک ممتاز 

اوکاڑہ

قومی اسمبلی :ملک اکرم بھٹی،عبداللہ طاہر،سید رضا علی گیلانی،میاں ارشد علی

صوبائی اسمبلی:مہر محمد جاوید،سید گلزار حسین،فیاض قاسم وٹو،علی حیدر وٹو،مہر عبدالستار،چودھری سلیم صادق،رائے حماداسلم

 بھکر 

قومی اسمبلی :ثنااللہ مستی خیل اور علی عباس بخاری 

صوبائی اسمبلی:عرفان اللہ نیازی،رفیق خان نیازی

پاکپتن

قومی اسمبلی:راؤ عمر ہاشم

صوبائی اسمبلی:مہر محی الدین چشتی،سلمان صفدر،

جھنگ 

 قومی اسمبلی :شیخ وقاص اکرم، صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ احمد سلطان 

صوبائی اسمبلی:غضنفر قریشی ، میاں محمد کاٹھیا،رانا شہباز احمد خان،میاں اعظم چیلا

ننکانہ 

قومی اسمبلی:بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ 

صوبائی اسمبلی:عدنان رامے ،میاں عاطف ،سہیل گل،رانا جمیل حسین خان

بہاولپور 

 قومی اسمبلی :کنول شوذب، بشارت رندھاوا، ملک محبوب ،سمیع اللہ ،اعجاز 

صوبائی اسمبلی:حاکم رندھاوا،حسن خورشید وڑائچ،جاوید احمد لودھی ،جہانزیب وارن،رئیس عبدالقیوم ،شفقت شاہین،اصغر جوئیہ 

مظفر گڑھ 

 قومی اسمبلی :جمشید دستی، معظم جتوئی، داؤد جتوئی اور حمیرہ احمد خان 

صوبائی اسمبلی:جام محمد یونس ،راشد ندیم،اسماعیل بھٹہ،عمران ،دائود خان جتوئی، رانا منان ساجد،شہزاد رسول بخش جتوئی، آمنہ شمسی 

جہلم 

قومی اسمبلی :حسن عدیل ایڈووکیٹ ، غلام مصطفیٰ کندوال 

صوبائی اسمبلی:گل زمان ایڈووکیٹ

ملتان 

قومی اسمبلی :شاہ محمود قریشی یا اُن کی بیٹی مہر بانو قریشی ،زین قریشی ،بیرسٹر تیمور ملک ، ملک عامر ڈوگر ،ابراہیم خان/عمران شوکت،ڈاکٹر ریاض 

صوبائی اسمبلی:خالد جاوید وڑائچ ،وسیم خان بادوزئی ،معیدین قریشی ،ملک عدنان ڈوگر،ندیم قریشی،دلیر مہر،زاہد ہاشمی ، میاں عرفان ،ایاز بودلہ،رانا طفیل نون،ایوب 

گجرات

قومی اسمبلی:چودھری الیاس، ساجد یوسف،رانا عباس، 

صوبائی اسمبلی:نعمان اشرف،شاہد رضا،عفیانورین ،تنویر گوندل،مدثر ،سمیرا الٰہی چوہان،علی لیاقت، زہرا اخلاص، 

نارووال

قومی اسمبلی:نارووال سے ڈاکٹر طاہر علی جاوید،کرنل (ر)جاوید کاہلوں

صوبائی اسمبلی:جاوید مختار،ارسلان حفیظ

سرگودھا

قومی اسمبلی:اسامہ میلہ،شفقت اعوان ،خدادا کلیار ،میانداد شفقت بلوچ

صوبائی اسمبلی:انصر ہرل،علی آصف ،ذوالفقار بھٹی،عبداوہاب کاہلوں ،وقارانورسندھو،علی اصغر لالی،افتخار گوندل

ساہیوال 

قومی اسمبلی: رانا عامر شہزاد،رائے مرتضیٰ اقبال،

صوبائی اسمبلی:سجاد ناصر،محمد یاردمرا،وحید اصغر ڈوگر،غلام سرور،رائے محمد اقبال 

خوشاب

قومی اسمبلی: عمر اسلم، اکرم نیازی ایڈووکیٹ

صوبائی اسمبلی:ملک حسن اسلم،مسعود ،احمد رضا گجر، فتح خلیق بندیال

ٹوبہ ٹیک سنگھ 

قومی اسمبلی:خالد نواز،ریاض فتیانہ،

صوبائی اسمبلی:سعید احمد سعیدی،اشفا ریاض

بہاولنگر

قومی اسمبلی: ڈاکٹر نور غفاری،معروف صحافی ا متیاز عالم گیلانی،ی خلیل آرائیں،شوکر بسرا/طلعت محمود بسر

صوبائی اسمبلی:آصف بخاری،چودھری شہزاد رشید،عاطف متیانہ،اویس اصغر ،چودھری اعظم ،کاشف پنسوتہ

رحیم یارخان

قومی اسمبلی:راجہ سلیم،میاں غوث،ممتاز مصطفی،مسز قمر جاوید وڑائچ،بیرسٹر نبیل دھرڑ،رئیس محبوب

صوبائی اسمبلی:رئیس محمد اقبال ،چودھری جہانزیب ،چودھری اعجاز شفیع،فیصل جمیل ،صائمہ طارق،جام امان اللہ، آصف مجید ،چودھری نعیم ،سجاد احمد ،چودھری سمیع جٹ،رئیس حمزہ

ڈی جی خان

قومی اسمبلی :علی محمد ،زرتاج گوئی وزیر،

صوبائی اسمبلی:آفتاب تندوانی،اخلاق بدانی،ملک اقبال ثاقب

راجن پور

قومی اسمبلی :عاطف علی خان دھریشک،احمد علی خان ،زاہد محمود مزاری

صوبائی اسمبلی:احمد نواز خان،سردار عاطف علی خان دریشک،سردار فاروق خان دریشک،سردار اویس خان دریشک،حمزہ مزاری 

خانیوال

قومی اسمبلی:میاں نوید جہانیہ

صوبائی اسمبلی:سعید احمد سرگانا،سید حسنین شاہ،پرویز اختر،محمد یوسف ،خالد جاوید آرائیں 

اٹک 

قومی اسمبلی:طاہر صادق، ایمان طاہر،

صوبائی اسمبلی:قاضی احمد اکبر،اعجاز بخاری،جمشید الطاف

مری 

قومی اسمبلی: میجر(ر)لطاسب ستی

وزیرآباد 

قومی اسمبلی:محمد احمد چٹھہ

صوبائی اسمبلی:چودھری یوسف،احمد چٹھہ، 

حافظ آباد 

قومی اسمبلی:شوکت بھٹی

صوبائی اسمبلی:اسداللہ آرائیں،سکندر نواز بھٹی،قمر گجر

منڈی بہائوالدین 

قومی اسمبلی:حاجی امتیاز،

صوبائی اسمبلی:طارق ساہی، بسمہ ریاض،

چنیوٹ 

قومی اسمبلی:غلام محمد لالی

صوبائی اسمبلی شوکت حسین ، سلیم بی بی بھروانہ

لودھراں

قومی اسمبلی: رانا فراز احمد نون،پیر اقبال شاہ

صوبائی اسمبلی:شازیہ حیات الکریم،نواب رضی ،نواب امان اللہ ،عامر اقبال شاہ

وہاڑی

قومی اسمبلی:عائشہ نذیر جٹ،اعجاز بندیشہ،طاہر اقبال چوہدری،اورنگ زیب کھچی

صوبائی اسمبلی:عرفہ نذیر جٹ،سلمان مہدی،خالد نثار ڈوگر،وحید ،رائے ظہور کھرل،جہانزیب کھچی،علی رضا خاکوانی

کوٹ ادو

قومی اسمبلی: شبیر قریشی،میاں فیاض چھجرہ،

صوبائی اسمبلی:رانا اورنگزیب اشرف،نادیہ فاروق کھر،احسن قریشی

لیہ

قومی اسمبلی:مسز امبر مجید نیازی،اویس حیدر جھکڑ

صوبائی اسمبلی:سردار شہاب الدین،ملک شعیب امیر اعوان،اسامہ اصغر گجر ،علی اصغر گرمانی

تونسہ

قومی اسمبلی:خواجہ شیراز محمود

صوبائی اسمبلی:خواجہ صلاح الدین

خیبرپختونخوا 

قومی اسمبلی کی نشستوں پر پشاور سے ساجد نواز خان، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی اور آصف خان ،کوہاٹ سے شہریار آفریدی ،لکی مروت سے شیر افضل مروت ،بونیر سے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان ،ہری پور سے عمر ایوب خان ،صوبائی سے اسد قیصر اور شہرام تراکئی ،مردان سے علی محمد خان، محمد عاطف اور مجاہد خان ،ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈا پور، بادشاہ خان اور شعیب خان میاں خیل 

سندھ 

قومی اسمبلی کی نشستوں پر کراچی کے مختلف اضلاع سے علیم عادل شیخ، حارث میو، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، ظہور محسود ایڈووکیٹ، حلیم عادل شیخ، یاسر بلوچ، خرم شیرزمان، دعویٰ خان، شجاعت علی خان ، عطااللہ خان، بیرسٹر عزیر غوری، ارسلان خالد اور ریاض حیدر ،سکھر میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر ستار چاچڑ اور گوہر کھوسو ،جیکب آباد سے شاہ علی ڈومکی،کشمور سے عالم بجارانی،شکارپورسے آفتاب سومرو،لاڑکانہ سے سائل اللہ ابڑو،قاضی منظور احمد،قمبرشہداد کوٹ سے حبیب اللہ،ناہید خاور،گھوٹکی سے عبدالعطار سامون،خیرپور سے عنبرین ملک،جمیل احمد،نیاز شاہ، نوشہروفیروز سے امان اللہ،شہید بینظیر آباد سے سردار شیر محمد رند بلوچ،سانگھڑ سے حمید شاہ، منوچہر،میرپورخاص سے عبدالحق،ممتاز شاہ،تھرپارکر سے شاہ محمود قریشی،مہرالنسا بلوچ،مٹیاری سے نازش بھٹی،ٹنڈوالہ یار سے روزینہ بھٹو،حیدرآباد سے محرم خان،مستنصر باللہ،فیصل مغل،ٹنڈو محمد خان سے محمد عرفان،بدین سے شاہ نواز،عزیز اللہ ابڑو،سجاول سے ممتاز علی شاہ،ٹھٹھہ سے جمیل احمد بخاری،جامشورو سے عبدالحکیم،دادو سے شبانہ نواب،مدد علی،ملیر سے مسرور سیال،خالد محمود، 

بلوچستان 

قومی اسمبلی کی نشستوں پر کوئٹہ سے سیف اللہ کاکڑ، سالار خان کاکڑ اور زین العابدین خلجی ،شیرانی نوابزدہ امین جوگیزئی،موسیٰ خیل سے بابرموسیٰ، زیارت سے صدام ترین،جھل مگسی سے پیر بخش جاموٹ،صحبت پورسے عارف رند،حب کم لسبیلہ سے میرعلی،احمد زہری، پنجگور سے سردار بابر، کیچ کم گوادر سے اکبر ترین، چاغی سے غلام قادر سنجرانی،پشین سے ظہور آغا،قلعہ عبداللہ ملک سے عصمت کاکڑ پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ، سیاسی نمائندہ ،اے پی پی،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ( ن)نے لاہور اور خیبر پختونخوا کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے 

 بھی امید واروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ۔ جبکہ ن لیگ کی مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم سے شراکت نہیں ہوسکی ،صدر ن لیگ شہباز شریف ایم کیو ایم سے ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے پر کراچی کے حلقے این اے 242 سے د ستبردار ہوگئے ہیں ۔امیر مقام دو قومی اور ایک صوبائی حلقے سے امیدوار بن گئے ۔ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگ کے کئی رہنما ناراض ہوگئے اور کچھ نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ن لیگ کی اتحادی مرکزی جمعیت اہلحدیث بھی مطلوبہ نشستیں نہ ملنے پر مسلم لیگ ن سے ناراض ہوگئی اور پی پی 289 کا ٹکٹ واپس کردیا۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کے رویے سے نالاں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے دستبردار ہو گئے ۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود نے کہا انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے ۔رانا مشہود نے کہا پارٹی میں اہم میٹنگ ہوئی، شہباز شریف کے کاغذات لاہور اور قصور سے جمع ہو چکے ہیں، پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف پنجاب سے الیکشن لڑیں گے ، این اے 242 سے خواجہ شعیب ن لیگ کے امیدوار ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف مصطفی کمال کے رویے سے نالاں ہیں، شہباز شریف نے ایم کیوایم کو آفر کی تھی کہ آپ اگر کاغذات نامزدگی واپس لے لیں تو الیکشن کے بعد کہیں اور ایڈجسٹمنٹ کریں گے ۔ ن لیگ کے ذرائع نے بتایا شہباز شریف کا کہنا ہے میں وزیر اعظم رہا ہوں لیکن ایم کیو ایم نے میری عزت نہیں رکھی، نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف این اے 242 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے تیار ہوئے ۔ مسلم لیگ ق نے مطلوبہ سیٹیں نہ ملنے پر صرف قیادت کی حدتک ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کردیا۔

چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ق کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن اورمسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کاجائزہ لیاگیا۔ ترجمان مسلم لیگ ق کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے صرف قیادت کی حدتک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں ،ہمارے دیگر امیدوار وں کے مقابلے میں ن لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نذر نہیں ہونے دیں گے اور نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے ۔ مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر سالک حسین کاکہناہے ن لیگ سے 4 قومی اور 8 صوبائی سیٹوں کی بات ہوئی تھی، ہمارے لیے 2 قومی اور 2 صوبائی حلقے چھوڑے گئے ، ایسا نہیں ہو سکتا مجھے اور بھائی شافع کو سیٹ دی جائے اور باقی کو نہیں۔انہوں نے کہا ن لیگ گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردے ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ادھر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے چھ اورصوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی تاہم سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے باوجود عامرکیانی نے الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی۔ن لیگ کے ذرائع کے مطابق لاہور میں شریف خاندان کو 5 اور کھوکھر خاندان کو 4 ٹکٹ ملے ۔ شریف خاندان سے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور بلال یاسین انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں جبکہ کھوکھر خاندان سے افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر، فیصل سیف کھوکھر اورعرفان شفیع کھوکھر امیدوار ہیں ۔

اسی طرح خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق بھی انتخابی میدان میں اتر ے ہیں۔علاوہ ازیں کئی لیگی متوالے ٹکٹ نہ ملنے پر قیادت سے ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے ان میں سابق ایم این اے وحید عالم، سابق ایم این اے ملک ریاض، خواجہ احمد حسان، سید توصیف شاہ، سابق ایم پی اے ماجد ظہور، شیخ روحیل اصغر کے بیٹے خرم روحیل، سابق ایم پی اے مرزا جاوید، میاں سلیم، سابق ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی، چودھری شہباز، اختر باؤ شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق شیخ روحیل اصغرکے صاحبزادے خرم روحیل اصغر نے پی پی 152 سے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن مری میں بھی اختلافات پیدا ہو گئے ۔راجہ عتیق سرور نے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔راجہ عتیق سرور نے کہا پارٹی نے خود دعوت دی کہ شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے ساتھ جاؤں۔ مسلم لیگ ن کی 35 سال سے دیرینہ اتحادی جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں مطلوبہ نشستیں نہ ملنے پرناراض ہوگئی، مسلم لیگ ن کی طرف سے ملنے والی واحد سیٹ پی پی289 ڈی جی خان احتجاجاً واپس کردی ۔مرکزاہل حدیث راوی روڈ لاہور میں چیئرمین سیاسی کمیٹی علامہ معتصم الٰہی ظہیر،کا شف نواز رندھاوا،حافظ محمد علی یزدانی اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔کاشف نواز رندھاوا نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث سیاسی فیصلے کرنے میں آزاد ہے ۔معتصم الٰہی ظہیر نے کہا جمعیت کے تمام قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے ۔مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کل لاہور میں ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلالیا ہے ، کارکن اور ووٹرز کس جماعت کو ووٹ دیں گے اسکا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فہرست۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 لاہور 

قومی اسمبلی: نواز شریف ،شہباز شریف ، حمزہ شہباز ،مریم نواز ،سردار ایاز صادق، شیخ روحیل اصغر،خواجہ سعد رفیق،رانا مبشر اقبال،محمد افضل کھوکھر،ملک سیف الملوک کھوکھر،عطا اللہ تارڑ،حافظ محمد نعمان 

صوبائی اسمبلی:شہباز شریف ،مریم نواز،سمیع اللہ خان،غزالی سلیم بٹ ،حمزہ شہباز ، مجتبیٰ شجاع الرحمن،خواجہ عمران نذیر،سہیل شوکت بٹ،ملک محمد وحید، خواجہ سلمان رفیق،ملک غلام حبیب اعوان،نعیم شہزاد، محمد یاسین عامر، نصیر احمد، ملک اسد علی، عمر سہیل ضیا بٹ، شہباز علی کھوکھر، عمران جاوید،شہزاد نذیر،محمد انس محمود،عرفان شفیع کھوکھر، فیصل کھوکھر، ملک خالد پرویز کھوکھر، رانا احسن شرافت،مہر اشتیاق احمد انور،رانا مشہود احمد خان،میاں مرغوب ،بلال یاسین 

لاہور ڈویژن(شیخوپورہ،اوکاڑہ،قصور،ننکانہ)

 قومی اسمبلی:برجیس طاہر، ڈاکٹر شذرہ منصب ، احمد عتیق انور ، راناتنویر حسین، میاں جاوید لطیف ، سردار عرفان ڈوگر ، سعد وسیم شیخ، رانا اسحاق خان ، رانا محمد حیات خان،شہباز شریف 

صوبائی اسمبلی:میاں اعجاز حسین بھٹی،رانا محمد ارشد ، مہر کاشف،آغا حیدر علی خان،محمد حسن ریاض ، محمد ارشد، پیر اشرف رسو ل ، رانا تنویر حسین، میاں عبد الرؤف ، امجد لطیف، محمود الحق ، ممتاز محمود خان ، سجاد حیدر، الیاس خان ، نعیم صفدر، ملک احمد سعید ، ملک محمد احمد خان ،شیخ الائولدین، محمد انور ، رانا سکندر حیات ، رانا محمد اقبال خان،ملک رشید احمد 

 راولپنڈی ڈویژن

 قومی اسمبلی :شیخ آفتاب احمد ،ملک سہیل خان ، ،راجہ اسامہ سرور، راجہ جاوید اخلاص، راجہ قمر الاسلام،ملک ابرار احمد،محمد حنیف عباسی،دانیال چودھری، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ،سردار غلام عباس،بلال اظہر کیانی، فرخ الطاف

صوبائی اسمبلی:جہانگیر خانزادہ ، افتخار احمد خان، حمید اکبر، شیرعلی خان ، ملک اعتبار خان ، محمد بلال یامین، راجہ صغیر احمد ، افتخار احمد، شوکت راجہ بھٹی ، نعیم اعجاز، عمران الیاس ، ملک افتخار احمد، ملک منصور افسر ، ضیاء اللہ شاہ ، راجہ عبدالحنیف، سجاد خان ، حاجی پرویز خان ، سلطان حیدر علی خان ، تنویر اسلم ملک، شہریار ملک ، ندیم خادم ، ناصر محمود ، محمد حنیف ملک، شبیر احمد ، نوابزادہ حیدر مہدی، میجر ریٹائرڈ معین نواز وڑائچ، محمد علی،میاں طارق محمود، وقار احمد چیمہ، عدنان افضل چٹھہ ،میاں شاہد حسین خان، شیخ گلزار احمد ، محمد عون جہانگیر ،سردار غلام عباس 

گوجرانوالہ ڈویژن

 قومی اسمبلی:چودھری عابد رضا ، نوابزادہ غضنفر علی گل ، چودھری نصیر احمد عباس، نثار احمد چیمہ ، سائرہ افضل تارڑ، مشاہد رضا، ناصر اقبال بوسال ، ارمغان سبحانی، خواجہ محمد آصف ، علی زاہد ، نوشین افتخار، رانا شمیم احمد خان ، چودھری انوار الحق، احسن اقبال ،چودھری بشیر ورک ، خرم دستگیر، ذوالفقار علی بھنڈر، شاہد عثمان ، اظہر قیوم ناہرہ 

 صوبائی اسمبلی:حمیدہ میاں، طارق یعقوب، خالد محمود رانجھا، چودھری اختر عباس ، آصف اقبال، طارق سبحانی ، منشااللہ بٹ، رانا لیاقت علی، رانا محمد افضل، چودھری نوید اشرف ، ذیشان رفیق، چودھری ارشد جاوید ، رانا عبدالستار، احسن اقبال ، منان خان، خواجہ محمد وسیم ،بلال اکبر خان، بلال فاروق تارڑ،معظم رئوف مغل،عمران خالد بٹ، محمد نواز چوہان، توفیق بٹ، عمر فاروق ڈار، صاحبزادہ غلام فرید، قیصر اقبال سندھو، اختر علی خان، چودھری محمد اقبال،عرفان بشیر گجر، امان اللہ وڑائچ 

 فیصل آباد ڈویژن 

قومی اسمبلی: محمد رضا بخاری،قیصر احمد شیخ، آزاد علی تبسم ، علی گوہر بلوچ ، چو دھری شہباز بابر، میاں قاسم فاروق ، رانا ثنائاللہ ، میاں عرفان منان ، عابد شیر علی، حاجی اکرم انصاری ،راجہ ریاض ،نواب شیر وسیر،فیصل صالح حیات،محمد یعقوب شیخ ،محمد آصف معاویہ

صوبائی اسمبلی:مہر شاہ بہرام، محمد الیاس، ثقلین انور، شعیب ادریس، جعفر علی ہوچہ، صفدر شاکر، عارف محمود گل، راؤ کاشف رحیم، خالد پرویز گل، محمد اجمل، ظفر اقبال ناگرہ ، فقیر حسین ڈوگر ، علی عباس خان، شیخ محمد یوسف ، محمد طاہر پرویز، احمد شہریار ، ملک محمد نواز ، شیخ اعجاز محمود ، مہر حامد رشید، اسرار احمد خان، عقبہ علی، عبدالقدیرعلوی، امجد علی ، کرنل (ر) ایوب گادھی ، نازیہ راحیل، قطب علی شاہ، فیصل صالح حیات ، مہر اسلم بھروانہ، خالد محمد سرگانہ ، خالد غنی ، امیر عباس سیال، فیصل حیات

 ساہیوال ڈویژن

 قومی اسمبلی:سید عمران احمد شاہ ، چودھری اشرف ، ندیم عباس ، ریاض الحق، راؤ محمد اجمل خان، محمد معین وٹو، احمد رضا مانیکا ، رانا ارادت شریف

صوبائی اسمبلی:ولائت شاہ ، قاسم ندیم ، ارشد ملک، نوید اسلم خان ، جاوید علائوالدین، غلام رضا ، میاں یاور زمان، میاں محمد منیر، سید عاشق حسین کرمانی ،علی عباس ، چو دھری افتخار ، نورالامین وٹو، سردار منصب علی ڈوگر، کاشف علی ، فرخ جاوید

 ملتان ڈویژن 

 قومی اسمبلی:مختار حسین ، محمد خان ڈاہا ، پیر محمد اسلم بودلہ ، افتخار نذیر ، احمد حسین ڈیہڑ ، عبدالغفار ، جاوید شاہ اور رانا قاسم نون، عبدالرحمن کانجو، صدیق بلوچ، چودھری نذیر ،ساجد مہدی، تہمینہ دولتانہ ، سعید احمد منہیس

صوبائی اسمبلی:عمران ہراج، رانا عرفان ، بیرسٹر اسامہ ، رانا سلیم ، عامر ہراج ، بابر حسین ، ضیا الرحمن ، شہزاد مقبول بھٹہ ، شاہد محمود ، سلمان نعیم ، ڈاکٹر اختر ، رائے منصب ، طارق عبداللہ ، رانا اعجاز نون اور مہدی عباس 

 بہاولپور ڈویژن 

قومی اسمبلی: محمد عبدالغفار وٹو، عالم داد لالیکا،چودھری احسان الحق باجوہ،نورالحسن تنویر، ریاض حسین پیرزادہ ،سمیع الحسن گیلانی ،،عثمان اویسی،اقبال چنڑ، مبین احمد،شیخ فیاض الدین، میاں امتیاز ،عزیر طارق، اظہر لغاری

صوبائی اسمبلی:فدا حسین،نذرمحمد شاہ،ممتاز مہاروی،رانا عبدالرئوف،زاہد اکرم،مظہراقبال،کاظم پیرزادہ،افضل گل،خالد محمودججہ،سعد مسعود،عدنان فرید،خالد محمود واران،شعیب اویسی،ظہیر اقبال چنڑ،حماد ندیم میرانی،مسعود عالم،غلام رسول کوریجہ، محمود احمد،ارشد جاوید،گل حسن بخاری،سردار نواز خان،معین الدین علی،عمر جعفر،محمودالحسن،زوہیر طارق،رائیس ابراہیم،شفیق انور،ارشد خان لغاری

 ڈیرہ غازی خان ڈویژن

 قومی اسمبلی:حماد نواز ،مخدوم زادہ باسط بخاری، سیدہ شیر بانو ،عامر طلال گوپانگ،ملک غلام قاسم، عبدالخالق کھر ، فیض الحسن،ثقلین بخاری،امجد فاروق کھوسہ،عبدالقادر کھوسہ، اویس لغاری، عمار لغاری،حفیظ الرحمن دریشک ، سردار ریاض

صوبائی اسمبلی :محمد اجمل خان، دوست محمد مزاری،عون حمید ڈوگر،باسط بخاری،اللہ وسایا،سبطین بخاری،نواب خان گوپانگ،امجدپرویز چانڈیہ،احمد یار ہنجرا،احمد علی،مہر اعجاز احمد،بادشاہ قیصرانی،خواجہ نظام المحمود،عبدالعلیم شاہ،اسامہ عبدالکریم،اویس لغاری، احمد خان لغاری،پرویز اقبال گورچانی،عبدالعزیز دریشک

سرگودھا ڈویژن

قومی اسمبلی:ڈاکٹر مختار ، محسن شاہ نواز رانجھا ، ڈاکٹر لیاقت علی ، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی ، جاوید حسین ، ملک شاکر بشیر اعوان، عبیداللہ شادی خیل ، حمیر حیات روکھڑی ، عبدالمجید خان 

صوبائی اسمبلی:شعیب ملک ، منصور سندھو ، میاں منظر رانجھا ، عبدالرزاق ڈھلوں ، مہر غلام دستگیر لک، رانا منور حسین ، تیمور بلوچ ، سردار عاصم ، ملک آصف بھا اعوان ، معظم شیر ،کرم بندیال، امانت اللہ ، انعام اللہ نیازی ، ملک فیروز جوئیہ ،عبدالمجید خان

 اسلام آباد : 

 قومی اسمبلی:انجم عقیل ، ڈاکٹر طارق فضل 

سندھ

قومی اسمبلی: اسدجونیجو ،اصغرشاہ ، امان اللہ تالپور ،بشیر میمن،قادر بخش کلمتی، مظفرشجرہ ، جمیل احمد، اویس نورانی ،زین انصاری،سلیم ضیا،شرافت اکاخیل ،پروین بشیر،ریحان قیصر شیخ،سدرۃ المنتہیٰ ،سکینہ انور،روزینہ علی ،خواجہ شعیب ،اخترجدون،غلام رسول شاہ،محمد سلیم،ناہید پروین،انسب فاطمہ،فرقان علی،خالد عزیز ،حسنین راشد ،یاسرتالپور

صوبائی اسمبلی :نصیرمیمن،تیغوخان ،عبدالنبی ،عمرمارفانی،ہمایوں مغیری،ڈاکٹر فرزانہ،مختیارناز ، کشمالہ ناز ،صدف رضا ،خرم بھٹی ،میرحفیظ ،یعقوب خاصخیلی ،فیروز خان ،میران شاہ، اعجاز رائو،طاہرخان،ناصر محمود ، محمد رفیق، محمدریاض،عمران عباسی،رانا احسان ،علی اکبرگجر،فہدشفیق،کریم بخش گبول،اطہرعباسی ،ثوبیہ کرن، نثارشاہ، معظم ارجمند،امجدآصف ،تنویرجدون،محمود حسن،بابرانور ،خواجہ شعیب ،صالحین تنولی ،سلیم قادری ، عمران بروہی،جمیل اشرف،ممتاز تنولی،نیاز ملک ،خالد ممتاز ،محسن جاوید،اسلم خٹک ، جہانزیب عالم ،عبدالحمید،شبیر انصاری،راشد احمد

خیبرپختونخوا

قومی اسمبلی:نواز شریف، امیرمقام ، ارباب خضر حیات،صوبیہ شاہد،شیر رحمن ،رئیس خان

صوبائی اسمبلی : امیرمقام،عظمت خان،فضل اللہ،حیدر شاہ،وقاص بلند،محمد ندیم،شیر رحمن ، ارباب غلام فاروق،صوبیہ شاہد،ظاہرخان،جلال خان،

لاہور(سیاسی رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)نے عام انتخابات 2024 میں قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ آئی پی پی کی قومی اسمبلی کے امیدواروں کی جاری فہرست میں این اے 54 راولپنڈی سے غلام سرورخان،این اے 56 سے شرجیل میر ،این اے 70سیالکوٹ سے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ،این اے 79 گوجرانوالہ سے رانا نذیر خان ،این اے 88 خوشاب سے گل اصغرخان اوراین اے 97سے ہمایوں اخترخان،لاہور کے این اے 117سے مرکزی صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان،این اے 133قصورسے ہاشم ڈوگر،این اے 143ساہیوال سے ملک نعمان لنگڑیال،این اے 147خانیوال سے محمد ایازخان نیازی ،این اے 149 اوراین اے 155لودھران سے جہانگیرخان ترین کوٹکٹ جاری کر دیا گیا۔استحکام پاکستان پارٹی کااین اے 48اسلام آباداور این اے 128لاہورکی سیٹوں پرفیصلہ التوا کا شکار ہے ۔

پنجاب اسمبلی امیدواروں کی فہرست میں پی پی 149لاہوراورپی پی 209خانیوال سے صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان امیدوارہوں گے پی پی 227لودھراں سے جہانگیرخان ترین ،پی پی 228لودھراں سے نذیراحمد خان،راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12سے عمارصدیق خان اورپی پی 13سے ملک عظمت محمود،راولپنڈی پی پی 16سے عاطف علی،پی پی17سے فیاض الحسن،پی پی19سے عدنان حسن ،پی پی 24 جہلم سے راجا یاورکمال،پی پی 37حافظ آباد سے مامون تارڑ،پی پی45سیالکوٹ سے طاہر محمود ہندلی ،گوجرانوالہ پی پی59سے محمدمصدق ریاض ، گوجرانوالہ پی پی 66سے رانانذیرخان ،پی پی 68سے راناعمر،خوشاب پی پی 81عامرحیدرسنگھہ ،پی پی 83 احسان اللہ ٹوانہ ،خوشاب پی پی 84 سے محمد زیبر،پی پی 102فیصل آباد سے سکندر حیات جتوئی ،پی پی 106فیصل آباد سے چوہدری علی اختر،پی پی 133ننکانہ صاحب سے نوشیرسبحان ،پی پی 169لاہورسے میاں سلمان سلیم ، پی پی 175قصورسے میاں عبدالخالد ، قصورپی پی 179اور180سے ہاشم ڈوگر،182سے سلیم اختر،پی پی 204ساہیوال سے فلک شیرلنگڑیال،پی پی 213ملتان سے بریگیڈئیرریٹائرڈ قیصر علی حیدر،پی پی236وہاڑی سے اویس خاکوانی،بہاولپورپی پی245سے تحسین نوازگردیزی ،پی پی 250سے افتخارحسن ،پی پی 277 کوٹ ادوسے نیازحسین گشگوری اورپی پی282لیہ سے سید رفاقت گیلانی کوٹکٹ جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں